شیخ رشید عمران خان کی تقریب حلف برداری میں تاخیر سے پہنچے اور لاتعلق نظر آئے


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے تاہم اس موقع پر ان کا سب زیادہ ساتھ دینے والے اور قریبی ساتھی شیخ رشید کہیں بھی نظر نہیں آئے تاہم اب یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وہ تقریب میں بہت تاخیر سے آئے تھے اور بجھے بجھے نظر آ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے عام انتخا بات میں عمران خان کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ انہوں نے پوری جدوجہد میں کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑا لیکن اب انتہائی اہم ترین موقع پر وہ حلف برداری کی تقریب شرکت کیلئے سب سے تاخیر سے پہنچے اور بجھے بجھے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی نہیں کی۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان دوریاں پیدا ہو گئی ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ رشید کو وزارت ریلوے دی جارہی ہے تاہم انہوں نے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).