پرائم منسٹر ہاؤس اور محبوس وزیر اعظم


کیا وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاؤس سے دور رکھنا اس کو اس کے فرائض سے دور رکھنا ہے؟
کیا وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاؤس سے دور رکھ کر اس کے اختیارات کو کنٹرول کرنا ہے؟
کیا وزیر اعظم اس کے فرائض سے دور رکھنے کی کوشش ہے؟

سیدھی سی مثال ہے اگر آپ اپنا گھر چھوڑ کر کہیں اور ہوسٹل میں مقیم ہو جاتے ہیں تو کیا یہ صائب کام ہے؟
کیا آپ اپنے گھر سے دور رہ کر گھر کی دیکھ بھال اپنے ملازمین کے سپرد کریں گے؟
کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ملازمین اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ وہ آپ کو آپ کے معاملات کی بھنک بھی پہنچنے نہیں دینا چاہتے؟
کیا آپ کی اولاد اتنی خود سر ہو گئی ہے کہ وہ اپنے معاملات خود حل کرنا چاہتی ہے؟

کیا وزیر اعظم ہاؤس ایک عام گھر ہے؟
محض ایک رہائشی گھر!
وزیر اعظم ہاؤس کا مطلب ہے وزیر اعظم سیکرٹریٹ۔

آپ کو گھر سے نہیں وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ خدا نخواستہ ایٹمی حملہ ہو جائے تو پھر کیا ہو گا؟
خدانخواستہ کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو کیا عین اس وقت وزیر اعظم صاحب دفتر کی طرف بھاگنے کی تگ و دو میں مصروف ہوا کریں گے؟

کیا فوج کے جنرلوں کو اپنے ہیڈ کوارٹر سے دور رہنا چاہیے؟
کیا ایک فیکٹری کے ایم ڈی کو اپنی چوبیس گھنٹے چلنے والی فیکٹری میں صرف نو سے پانچ ہی رہنا چاہیے؟
کیا وزیر اعظم ہاؤس نو سے پانچ افسز کا مجموعہ ہے؟
کیا یہ وزیر اعظم کو نو سے پانچ تک محدود کرنے کا منصوبہ ہے؟
کیا اب تمام کام وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں شام پانچ کے بعد ہوا کریں گے؟

کیا یہ اناڑی پن اور نا تجربہ کاری کا نتیجہ ہے کہ ایک سیاسی چال کے ذریعے وزیر اعظم کو اس کی ذمہ داریوں سے دور رکھنے کی کوشش ہے؟ َ
ایک فوجی کا کام مورچے میں رہنا ہے اگر چہ جنگ نہ بھی ہو رہی ہو۔ وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاؤس دور رکھنا ایسے ہی ہے جیسے ایک فوجی کو میدان جنگ سے دور رکھنا۔

اگر وزیر اعظم ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہے گا تو ملٹری سیکرٹری کہاں رہے گا؟
کیا ملٹری سیکرٹری ساتھ رہے گا؟
اگر ملٹری سیکرٹری ساتھ رہے گا تو دیکھنا تو یہ ہے کہ کیا وزیر اعظم وہاں محبوس ہو کر تو نہیں رہ جائے گا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).