عثمان بزدار نالائق، کرپٹ اور آلہ کار ہے: صحافی ہارون الرشید عمران خان پر برس پڑے


وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی استاد سمجھے جانے والے صحافی ہارون رشید نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نالائق، کرپٹ اور آلہ کار ہے۔ یہ سفید جھوٹ ہے کہ عثمان بزدار کو پسماندہ علاقے سے تعلق ہونے کے باعث وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے، یہ سب کچھ جہانگیر ترین کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ یہ بالکل سفید جھوٹ ہے کہ ان کو اس لئے وزیر اعلیٰ بنایا جارہا ہے کہ انکا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے بلکہ ان کو اس لئے وزیر اعلی بنایا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین ایسا چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا وزیر اعلیٰ پنجاب مین نہ آئے جسے اختیارات سونپے جائیں اور جو کام کر کے دکھا سکے۔ ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی اصول ہے کہ ذمہ داری اختیارات کے ساتھ ہوتی ہے اگر ڈھنگ کا وزیر اعلیٰ بنانا ہوتا تو ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال کو بناتے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ فارمولا ہی غلط ہے کہ جنوب سے ہو۔۔ عثمان بزدار ایک نالائق ،کرپٹ اور آلہ کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار انتہائی بیکار آدمی ہے جو اپنے علاقے میں بجلی نہیں لگوا سکا اور قبائلی سردار کا بیٹا ہونے کے باعث ایم پی اے بن گیا ہے، وہ پنجاب کے لیے کیا کرے گا۔ یہ سب صرف اس لئے ہوا ہے کہ جہانگیر ترین کی خواہش پوری کی جا سکے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں