انڈیا کی ریاست کیرالہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، بارشیں تھمنے پر امدادی کارروائیوں میں تیزی


انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلات نے تباہ مچا دی ہے۔ حکام کے مطابق ان بارشوں میں اب تک 324 افراد ہلاک اور ہزاروں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

کیرالہ

حکام کے مطابق درجنوں کشتیاں اور نیوی کے 51 جہاز محصور ہونے والے افراد کے انخلا کے آپریشن میں شریک ہیں۔

کیرالہ

انڈیا کے معروف اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ کیرالہ میں جاری ریسکیو آپریشن میں 23 فوجی ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا جا چکا ہے جبکہ نیوی کی افواج بھی امدادی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

اس تصویر میں ایک بوڑھا شخص ہوائی جہاز کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے سٹریچر پر انتظار کر رہا ہے۔

کیرالہ

دوسرے افراد کو اس بزرگ خاتون کی طرح انخلا کے دیگر طریقوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

کیرالہ

کیرالہ میں بد ترین سیلاب کے بعد متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہر طرح کی دستیاب گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔

کیرالہ

محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے والے افراد کے لیے یہ امداد بھی کسی طرح سے کم نہیں ہے۔

کیرالہ

کیرالہ میں آنے والے بدترین سیلات کے بعد لوگ اپنے جانوروں کو بھی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کیرالہ

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں یا پھر انھیں نقصان پہنچا ہے۔

کیرالہ

کیرالہ

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32555 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp