اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے: آصف زرداری


سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے تمام اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے اور میرے نزدیک اعتزاز احسن جیسا قابل شخص ہی ملک کا صدر ہونا چاہئے۔ ان سے بہتر امیدوار کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے۔ ہم اعتزاز احسن کے ووٹ کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی بات کریں گے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی، پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتی ہے۔

“ہم سب” سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے باوثوق ذرائع نے اعتزاز احسن کے متفقہ صدارتی امیدوار ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ بظاہر مسلم لیگ (ن) کا اعتزاز احسن کے نام پر متفق ہونا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ اعتزاز احسن پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی عقابی مخالفت کے لئے جانے جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).