وزیراعظم عمران خان نے نعیم الحق اور عون چوہدری کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا


وزیراعظم عمران خان نے اپنے دو دیرینہ ساتھیوں کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ہے۔ ان میں نعیم الحق اور عون چوہدری شامل ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گیٹ پر روک لیا اور اندر جانے نہیں دیا۔ اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ میں عمران خان کو لینے آیا ہوں، تم مجھے نہیں جانتے تم میرے انڈر ہی کام کرتے رہے ہو لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی ایک نہ سنی اور انہیں اندر جانے نہیں دیا۔ تاہم بنی گالہ سے کال آنے پر انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

عون چوہدری کے بھی بنی گالہ آنے پر پابندی لگا دی گئی۔ عون چوہدری طویل عرصہ سے عمران خان کے معاون برائے سیاسی امور کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کے دست راست تھے۔ ان کی سبکدوشی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اننگ مکمل کرلی ہے۔ اب ذمہ داریاں بدل گئی ہیں جن سے دوسرے لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ ویسے بھی عمران خان کی طویل خدمت کے عوض عون چوہدری اپنے بھائی کو ایم پی اے بنوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کے بھائی امین چوہدری لاہور سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).