نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں نجم سیٹھی نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

نجم سیٹھی کو اس عہدے پر دوسری میعاد کے لئے گزشتہ برس سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مقرر کیا تھا۔ ان کی میعاد 2020 مین ختم ہونا تھی تاہم انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے نام اپنے استعفیٰ میں چیئرمین اور رکن بورڈ آف گورنر کے عہدوں سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).