مظفر گڑھ میں حساس اداروں کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک


\"muzafarمظفر گڑھ کے قریب حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم القاعدہ کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حساس اداروں نے مظفر گڑھ کے قریب کار اور موٹرسائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان میں گزشتہ شب فرار ہونے والے دہشت گرد شامل ہیں جو دریائے چناب کے کنارے کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جب کہ ملزمان بلوچستان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت یاسر پنجابی کے نام سے ہوئی جو تنظیم کا اہم کمانڈر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حساس اداروں نے دریائے چناب کے کنارے کارروائی کی تھی جس میں القاعدہ کے 8 دہشت گرد مارے گئے تھے جو ملتان کی یونیورسٹی پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ ہلاک دہشت گردوں میں پاکستان میں القاعدہ کا کمانڈر جاوید قندھاری بھی شامل تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).