چند اہم اینڈرائیڈ میڈیکل ایپلیکیشنز


میڈیکل کی فیلڈ چونکہ بہت بڑی ہے اور ایک عام مریض کو ادوایات، بیماریوں اور علاج کے سلسلے میں کئی مسائل کا سامنا اور کئی معلومات درکار ہوتی ہیں ذیل میں اس مقصد کے لیے چند ایک ایسی ہی ایپس کا تعارف پیش ہے جو کہ ہر خاص و عام کے لیے فائدہ مند ہیں ۔

Medical Wikipedia میڈیکل ویکیپیڈیا

یہ پہلی ایپلیکیشن آپ کے لیے سب سے بہترین ہے اگر آپ میڈیکل کی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں یا آپ کو طب کے شعبے سے دلچسپی ہے تقریبا اکیاون ہزار تک آرٹیکلز اس ایپ میں موجود ہیں اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ آف لائن دستیاب ہیں ، البتہ اس ایپ کا حجم ایک جی بی ہے ، البتہ تقریبا ہر قسم کا میڈیکل آرٹیکل آپ کو اس میں مل جاتا ہے

Web MD ویب ایم ڈی

یہ دوسری ایپلیکیشن بھی بہت اہم جس پہ آن لائن آپ کو بیماریوں اور ان کی علامات اور علاج او ر ادویات وغیرہ سے متعلق معلومات چوبیس گھنٹے میسر ہوتی ہیں ، اس کو آپ بذریعہ ویب سائٹ بھی دیکھ سکتے ہیں

Pharmapedia فارما پیڈیا پاکستان

یہ ایپ پاکستان میں دستیاب ادوایات کی معلومات فراہم کرتی ہے اس میں آپ کسی بھی دوائی کو جینیرک اور برانڈ دونوں طرح سے تلاش کر سکتے ہیں اس کے علاوہ متعلقہ دوائی کی مکمل معلومات جیسے دوائی کن بیماریوں کے لیے استعمال ہوتی ہے ، اس کی قیمت کیا ہے وغیرہ آپ کو حاصل ہو جاتی ہیں ، بلاشبہ پاکستانی میڈیکل سے متعلق افراد اور عام افراد کے لیے یہ بہترین ایپ ہے

Marham مرہم

یہ پاکستانی ایپلیکیشن بھی بہت عمدہ فیچرز سے مزین ہے اس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے مختلف شعبوں کےسات ہزار سے زائد ڈاکٹرز موجود ہیں جن سے آپ اس ایپ کی مدد سے اپوئنٹمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ اس ایپ پر ہیلتھ بلاگ اور فورم بھی موجود ہے جس پر آپ اپنے سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں اور صحت سے متعلق مضامین بھی پڑھ سکتے ہیں

Mydoctor.Pk ڈاٹ پی کے مائی ڈاکٹر

امن فاونڈیشن کے شتراک سے پیش کردہیہ بہت ہی عمدہ فیچرز سے مزین ایپ ہے اس میں آپ مختلف شہروں کے مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز کو تلاش کر سکتے ہیں اور ان سے اپوئنٹمنٹ بھی لے سکتے ہیں اس کے علاوہ بڑے شہروں میں ادوایات کی ہوم ڈیلوری کی سہولت بھی اس ایپ میں موجود ہے جب کہ ہوم لیب ٹیسٹس اور مریض کی گھر پہ کیئر کی سہولیات بھی اس ایپ پر موجود ہیں اس کے علاوہ اس ایپ کی ایک نہایت خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ کو کسی بھی قسم کے طبی مسئلے پر بات کرنی ہو تو چوبیس گھنٹے ان کی ہیلپ لائن پر بات کر کےمکمل رہنمائی لے سکتے ہیں جہاں کوالیفائیڈ ڈاکٹر آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں ، اور یہ بلکل فری ہے،


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).