پشاور :دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3 خودکش بمبار ہلاک


peshawar blastسفید روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 خود کش بمبار ہلاک ہو گئے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق پشاور میں موٹر سائیکل پر سوار 3 دہشت گرد کسی اہم ہدف کو نشانہ بنانے جا رہے تھے کہ سفید روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 3 خود کش جیکٹس لے کر جا رہے تھے کہ 2 دھماکے سے پھٹ گئیں جب کہ تیسری خود کش جیکٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی لاشوں کے اعضا کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل جب کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments