اپوزیشن جماعتوں کی ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کرنے کی شرط


\"opozition\"متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم کو شامل کئے جانے یا نہ کرنے سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں دونوں جانب سے شکوے شکایتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے جس میں اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق اللہ، شارق بشیر چیمہ اور دیگر شریک ہیں جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شیخ صلاح الدین اور عبدالوسیم شریک ہیں۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماو¿ں اور ایم کیو ایم وفد میں شکوے شکایتیں کی گئیں جب کہ ایم کیو ایم کے وفد نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم ایوان کی تیسری بڑی حزب اختلاف کی جماعت ہے جسے نظرانداز کیا جارہا ہے جس پرشاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کو اگر کسی چیز پر اپنے تحفظات تھے تو انہیں بتانا چاہیے تھا جب کہ خورشید شاہ نے کہا کہ جس طرح ایم کیو ایم اپوزیشن سے الگ ہوئی اس پردکھ ہوا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماو¿ں نے ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کرنے کے لئے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہنا چاہتی ہے تو ایوان میں اس کا اعلان کرے اور میڈیا پر بھی اس کا اعلان کرے کہ وہ اپوزیشن کے فیصلوں کی حمایت کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).