دبنگ خان دولہا بننے کے لیے تیار


\"salmanبولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے حوالے سے کافی عرصے سے قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ گزشتہ 6 سالوں سے رومانیہ سے تعلق رکھنے والی یولیہ وانتور کے ساتھ ہیں اور اب ان کے مداحوں کے لیے ایک بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اس سال 27 دسمبر کو اپنی 51ویں سالگرہ کے دن یولیہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بولی وڈ اداکار شادی اپنی والدہ کی خواہش پر کر رہے ہیں۔ویسے تو 50 سالہ سلمان خان اپنے رشتے کے حوالے سے بالکل خاموش ہیں تاہم وہ گزشتہ ہفتے میں کئی بار 35 سالہ یولیہ کے ہمراہ متعدد ایونٹس میں نظر آئے۔
یولیہ وانتور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹی وی میزبان ہیں جو اپنے کیرئیر میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکار پریتی زنٹا کی شادی کی تقریب میں پہلی مرتبہ یولیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یولیہ کا تعارف اپنے تمام دوستوں سے کروایا تھا جن میں شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن شامل تھے۔
ان سب باتوں سے ایسا لگتا ہے کہ شاید بولی وڈ میں ایک اور بڑی شادی ہونے جارہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).