شردھا اپنی نئی فلم کے لیے باسکٹ بال کی ٹریننگ لیں گی


\"shardha\"بالی ووڈ کی باغی حسینہ شردھا کپور اپنی نئی فلم میں مداحوں کو باسکٹ بال کھیلتی نظر آئیں گی اگرچہ شردھا کپور کو باسکٹ بال کھیلنا نہیں آتا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم باغی کی کامیابی کے بے بعد اداکارہ اپنی آئندہ آنے والی فلم میں ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گے،شردھا کپور کو اس فلم میں باسکٹ بال کی کھلاڑی کا کردار دیا گیا تو وہ پریشان ہونے کے بجائے پرعزم تھیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اداکارہ جس کام کے بارے میں ٹھان لیتی ہیں وہ اسے ہر قیمت پر کرکے دکھاتی ہیں۔
فلم میں کردار سے انصاف کرنے کے لئے شردھا کپور نے باسکٹ بال کی تربیت لینے کے لیے ایک کوچ کا بندوبست کرلیا ہے، اس مقصد کے لیے انٹرنیشنل اسٹنٹ مین اور کوچ رابرٹ ملر شردھا کو باسکٹ بال کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شردھا کپور اپنی فلم”باغی“کے لیے مارشل آرٹ کی بھی ٹریننگ لے چکی ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔