ایک عرصے بعد نوازشریف کی تازہ تصویر سامنے آگئی


ایک عرصے بعد نوازشریف کی تازہ تصویر سامنے آگئی،اب کیسے دیکھتے ہیں؟دیکھ کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

نیب ریفرنسز میں گرفتارسابق وزیراعظم نوازشریف کی عرصے بعد تازہ تصویر سامنے آگئی ہے، جس میں اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ان کی صحت کیسی ہے ۔

اس سے قبل ان کی احتساب عدالت میں پیشی کے وقت تصویر سامنے آئی تھی جس میں انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا تھااور ان کے چہرے پر پریشانی عیاں تھی،تاہم آج صبح عدالت احتساب میں پیشی پر سامنے آنے والی تصویرمیں ان کے چہرے پر مسکراہٹ کو دیکھا جا سکتا ہے اور وہ تندرست دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف بیماری کے باعث پمز ہسپتال میں بھی دو تین روز زیرعلاج رہ چکے ہیں،اس حوالے سے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں میں بے چینی پائی جاتی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).