بھارتی جج نے عمران کو بے خبر خان کیوں کہا؟


بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو کا عمران خان کے لیے پیغام

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے لیے پیغام جاری کیا ہےجس کا عنوان ’خان بے خبر‘ ہے۔

مرکنڈے کاٹجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ’خان بے خبر‘ کے عنوان سے پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں سوچ رہا تھا کہ کون سے تاریخی شخص سےمیں عمران خان کا موازنہ کر سکتا ہوں، اورکافی دیر سوچنے کے بعد ’بوربن فرانسیسی بادشاہ لوئس 16 ‘ کا نام میرے ذہن میں آیا، جس کی قسمت ہم سب جانتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان اسی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں جس کا سامنا لوئس 16 کرچکے ہیں اور وہ ’بڑا قومی قرضہ‘ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان تقریبا 30 کھرب روپوں کا مقروض ہےجو کہ پاکستانی معیشت کا 87 فیصد ہے۔ عمران خان کے پاس صرف ایک ہی ذریعہ ہےکہ وہ ’آئی ایم ایف‘ سے رقم لےکر کام کرےجیسا لوئس 16نے کرنا چاہا تھا مگر انہیں جلد اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ ایسا کرنے سے محض قوم کا قرضہ بڑھے گا۔

امریکا پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اگر پاکستان چین کا قرضہ واپس کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے پیسے لے گا تو ہم اس کی مخالفت کریںگے۔

عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد عوام سے پہلے خطاب میں ہیلتھ کیئر، تعلیم، بچوں کے لیے غذا اور دیگر منصوبوں کا اعلان کیا ہےلیکن اس کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا کیونکہ پاکستان کی آمدنی کا بڑا حصہ قرضوں کے واپس کرنے میں نکل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف واضح مثا ل ہیں اور اس کے نتائج بھی سب جانتے ہیں۔

کاٹجو نے لکھا کہ سادگی کے اقدامات کے بارے میں بات کرنا توآسان ہے لیکن اس پر عمل درآمد کرنا کیسا ہے یہ عمران کو جلد معلوم ہوجائے گا، تو پھر بیچارا عمران کیا کرے گا؟

عمران خان نے ان تمام سیاستدانوں اور تاجروں کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا ہے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں مگر عملی طور پروہ ایسا نہیں کریں گے بلکہ ا ن میں سے کچھ کا انتخاب کریں گےپھر ان پر مقدمہ چلے گا اور ا ن میں سےکچھ خودکشی بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن وہ کبھی بھی اپنے کرپٹ ارکان پارلیمنٹ کی جانب ہاتھ نہیں بڑھائیں گے کیونکہ عمران خان کو پارلیمنٹ میں ان کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

اس کے علاوہ وہ صرف بڑی بڑی باتیں کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان سے بڑے پیمانے پر غربت،بےروزگاری، غذائیت، صحت کی دیکھ بھال جیسے مسئلوں پرذرہ برابر بھی کمی نہیں آئے گی۔ اور قرضہ مزید بڑھتا رہے گا۔

مرکنڈے کاٹجو نے مزید لکھا کہ بادشاہ ’Canute‘ کی طرح عمران لہروں کو دور جانے کے لیے کہیں گے لیکن وہ دورنہیں جائیں گی اور پھر وہ وقت آجائے گا جب حالات بے قابو ہوجائیں گے اورایک مربتہ پھر آپریشن ’فیئر پلے‘دیکھنے میں آئے گا۔

آخر میں مرکنڈے کاٹجو نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو ’خان بےخبر‘ اس لیے کہا کیونکہ تاریخ میں ملتا ہے کہ خافی خان کو ’شاہ بے خبر ‘کہا جاتا تھا جو کہ بہادر شاہ ظفر کے بیٹے تھے اور چونکہ وہ اپنی قسمت کے بارے میں نہیں جانتے تھے اس لیے انہیں یہ لقب دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).