جنرل باجوہ سے گلے ملنے پر سدھو پر بغاوت کا مقدمہ


راشٹریہ لوک سماتا پارٹی کے رہنما اور وکیل سدھیر اوجھا نے نوجوت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں جنرل قمر باجوہ سے گلے ملنے پر عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے، نقص امن عامہ اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ عدالت نے اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر نوجوت سدھو کو کم از کم دو سے تین برس کی قید بامشقت کی سزا ملے گی۔

سدھیر اوجھا نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سدھو کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے آرمی کی توہین کی ہے اور بھارتی قوم کا سر اس وقت شرم سے جھکا دیا ہے جب پورا ملک بھارت رتنا اٹل بہاری واجپائی کا غم منا رہا تھا۔

سدھیر نے کہا ”ہمارے فوجی اور معصوم شہری بارڈر پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں مر رہے ہیں۔ سدھو پاکستان کے آرمی چیف کو گلے لگانے کا سوچ بھی کیسے سکتے تھے؟ انہوں نے ان تمام کی توہین کی ہے جنہوں نے بھارت کی خاطر اپنی جان دی۔ مجھے میڈیا سے خبر ملی اور میں نے اس پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا“۔

سدھیر اوجھا مشہور شخصیتوں پر مقدمے کرنے کی شہرت رکھتے ہیں اور عموماً عدالتیں ان کی درخواستیں نظرانداز کر دیتی ہیں لیکن یہ درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔

شیو سینا نے بھِی بی جے پی کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کے خلاف احتجاج کرنے اور ان پر تنقید کرنے والوں کو تو قوم دشمن کہا جاتا ہے لیکن سدھو کو غدار کیوں نہیں کہا جا رہا ہے۔ شیو سینا نے سدھو کے جنرل باجوہ سے گلے ملنے کو ”بے غیرتی کی انتہا“ کہا جو کشمیریوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اسی بارے میں

نوجوت سدھو کو بھارت میں پڑتے جوتے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments