حج کے دوران ایک رحم دل سعودی اہلکار اور بزرگ دیسی خاتون


حج کے دوران شلوار قمیض پہنے ہوئے ایک بزرگ دیسی خاتون اپنے جوتے کھو بیٹھیں۔ ان کے ساتھی موجود شخص ان کے لئے گتے کی مدد سے جوتے بنا کر ان کو پہنانے لگا تاکہ ان کے پیر تپتی ہوئی زمین سے نہ جلیں۔

اسی دوران ایک سعودی اہلکار کی نظر ان پر پڑ گئی۔ وہ ان کے قریب آیا اور اپنی وردی کے جوتے اتار کر ان خاتون کو پہنا دیے اور خود ننگے پاؤں ہو کر فرائض انجام دینے لگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).