میرے بیٹے نے نہ پیسہ کھایا اور نہ کرپشن کی، دشمن الزامات لگاتے ہیں تو ثابت بھی کریں: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر


سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر پہلی بار بیٹے کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔  کیا انہیں دشمنی کے لئے ایک نواز شریف ہی نظر آیا ہے۔ نواز شریف نے پیسہ کھایا اور نہ کرپشن کی ،اگر الزامات لگائے جاتے ہیں تو انہیں ثابت بھی کریں۔ ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے کبھی میڈیا سے بات نہیں کی کیونکہ کبھی ایسے حالات ہی نہیں تھے اور زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔

انہوں نے کرپشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ الزام دشمن لگا رہے ہیں ۔ نواز شریف نے نہ پیسہ کھایا او رنہ کرپشن کی ہے۔ جو الزامات لگاتے ہیں وہ ثابت کیوں نہیں کرتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).