ٹرینٹ برج ٹیسٹ: انڈیا نے انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دے دی


ٹرینٹ برج

بدھ کو انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے صرف 17 گیندیں ہی کرانا پڑیں

انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ 203 رنز سے جیت لیا ہے۔

آج میچ کے آخری دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو انڈیا کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔ روی چندرن اشون نے جمی اینڈرسن کو میچ کے تیسرے ہی اوور میں اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کی اننگز 317 رنز پر تمام کر دی۔

میچ کا سکور کارڈ

انگلینڈ کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 521 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن گذشتہ روز 311 رنز پر اس کی نو وکٹیں گر چکی تھیں جن میں جوز بٹلر کی وکٹ بھی شامل تھی جو اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے بعد 106 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے

’میں کپل دیو نہیں بننا چاہتا، پانڈیا ہی ٹھیک ہوں‘

انڈیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست

کوہلی کی سینچری کام نہ آئی، انڈیا کو انگلینڈ نے ہرا دیا

انڈیا کی جانب سے جسپریت بمرا سب سے کامیاب بولر رہے، انھوں نے 85 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

یہ ٹیسٹ میچ کپتان ورات کوہلی کی ٹیم کی ایک اچھی واپسی ثابت ہوا جو اس سے پہلے دوسرا ٹیسٹ میچ ایک اننگز سے ہار چکی تھی۔ لیکن ٹرینٹ برج پر ٹاس ہارنے کے بعد وہ مہمان ٹیم سے ہر لحاظ سے بہتر کھیلی اور بیٹنگ، بولنگ، کیچز اور نئے گیند کے استعمال تک ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

جمی اینڈرسن

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جمی اینڈرسن تھے جو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

یہ انڈیا کی انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں صرف ساتویں کامیابی ہے۔ اس میچ سے پہلے انگلینڈ میں کھیلے گئے گذشتہ 11 میچوں میں انڈیا نے صرف ایک میچ جیتا تھا۔ اب عالمی نمبر ایک ٹیم نے دوبارہ اپنی فارم دکھائی ہے اور اس کے پاس ابھی بھی چانس ہے کہ وہ 2007 کے بعد انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیت سکے۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو ہاتھ کی انگلی ٹوٹ جانے کی وجہ سے شاید اگلا ٹیسٹ میچ نہ کھیل سکیں۔

پانچ میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ کو اب دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp