عوامی نیشنل پارٹی کا دس دن سوگ کا اعلان


\"awamiباچا خان یونیورسٹی پر حملے میں جاں بحق افراد کے سوگ میں عوامی نیشنل پارٹی نے 10 دن کے سوگ کا اعلان کردیا ہے۔اسفندیار ولی خان نے باچا خان اور ولی خان کی برسی کا جلسہ بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کوہدف بنانے کی 10دن سے اطلاع تھی ہم نے کیا کیا؟کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی حفاظت کے انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔اگر ہم سوئے رہے تو اس سے بھی بڑے واقعات سامنے آئیں گے۔اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہاہے۔کیا حکومت کا فرض نہیں بنتا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کے ہر نقطے پر عمل کرے۔
اسفندیار ولی نے کہا کہ کیا ہم اس ایک نقطے پر عمل کرنے میں کامیاب ہوئے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی دوسرے نام سے کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ورکرز سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کو خون کے عطیات دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments