سٹاک ایکسچینج میں نئے شیئرز کا اجرا فارم اردو میں بھی دستیاب ہو گا


\"stock\"سٹاک ایکسچینج میں نئے شیئرز کا اجرا فارم اب انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ہو گا ، ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا۔سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے سہولت کے لئے اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کے شیئرز کے اجرا کا فارم اب اردو میں بھی جاری کیا جائے گا جبکہ کمپنیاں تمام نوٹسز بھی انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی جاری کرنے کی پابند ہونگی۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیاں انگریزی سے اردو زبان میں ترجمہ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی جملے کا مطلب تبدیل نہ ہو اگر کسی لفظ کے اردو ترجمے میں مشکل ہو اور وہ انگریزی میں ہی عام فہم ہو اس صورت میں اسے انگریزی میں ہی لکھ دیا جائے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئے شیئرز کا اجرا فارم اب اردو میں بھی ہو گا اور تمام نوٹسز اردو زبان میں بھی جاری کیے جائیں گے۔
ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے اور ترجمے کے دوران کسی بات کا مطلب تبدیل نہیں ہونا چاہئے جبکہ انگریزی کے عام فہم الفاظ کا اردومیں ترجمہ ضروی نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments