باپ کا کردار زندگی کا سب سے مشکل کردار ہے : عرفان خان


\"irfanبالی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کا کہنا ہے انھوں نے اپنے بچوں کو آزادی دی ہے کہ جو وہ چاہے کریں، لیکن اداکار کے مطابق باپ کا کردار ان کی زندگی کاسب سے مشکل کردار ہے۔
عرفان خان کے بیٹے ایان نے ان کے والد کی فلم مداری کے ٹریلر لانچ کے لیے میڈیا کو خود خط لکھ کر مدعو کیا،اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے بیٹے پر فخر ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ آج کے دور کے بچے یا تو جسٹن بیبر جیسے پاپ سٹار بننا چاہتے ہیں یا فٹ بالر بننا چاہتے ہیں،بین الاقوامی موسیقی سنتے ہیں،والدین کے لیے بچوں کو سمجھنا اور انھیں کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے۔
عرفان خان نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم مداری میں بھارت کے سیاستدان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کرپشن کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).