بالی ووڈ فلموں کی کہانیوں میں اب شائقین کی دلچسپی نہیں رہی : کاجول


\"kajol\"بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کاجول اپنے فنی سفر میں لاتعداد کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں ان کا یہ سفر اب بھی جاری ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں کاجول نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ فلموں کی کہانیاں اب دلچسپ نہیں رہیں۔نئی فلم سائن کرنے سے پہلے درجنوں مرتبہ سکرپٹ کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے۔فلم رائٹرز کے پاس وہ مواد نہیں رہا جو آج سے پندرہ بیس سال پہلے ہوا کرتا تھا۔
کاجول نے کہا کہ وہ فلموں کے انتخاب کے حوالے سے بہت کریزی ہوگئی ہیں اور اس وقت تک کوئی فلم سائن نہیں کرتی جب تک کہانی اور کردار سے متفق نہ ہوجاو¿ں۔کاجول کا کہنا تھا کہ شائقین ایک جیسی فلمی لواسٹوریوں سے اکتا چکے ہیں انھیں جب تک کچھ نیا نہیں ملے گا وہ سینما کا رخ نہیں کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).