درخت بھی انسانوں کی طرح سوتے ہیں : نئی تحقیق


\"trees\"درختوں کے آرام کرنے کا معاملہ ہمیشہ سے ایک معمہ رہا ہے لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ درخت بھی انسانوں کی طرح سوتے ہیں اور نیند میں ان کی ظاہری کیفیت بھی نوٹ کی جاسکتی ہے۔
آسٹریا، فِن لینڈ اور ہنگری کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ درخت انسانوں کی طرح سوتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ درخت رات کے وقت آرام کرتے ہیں اور ان کی شاخوں اور پتوں کی پوزیشن بھی ان کی نیند کو ظاہر کرتی ہے۔ فن لینڈ کے ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ درختوں کی ظاہری ساخت نیند میں کچھ زیادہ تبدیل نہیں ہوتی تاہم اگر کوئی درخت 5 میٹر بلند ہے تو وہ جاگتے وقت مشکل سے 10 سینٹی میٹر بلند ہوتا ہے۔
ماہرین نے اس کے لئے س±ندر ( برچ) درخت کو آسٹریا اور فِن لینڈ میں رات کے وقت ان حالت میں نوٹ کیا جب بارش اور ہوا نہیں چل رہی تھی۔ اس کے بعد لیزر اسکینر سے درختوں کو سکین کیا گیا تو معلوم ہوا کہ رات کے وقت درخت کی شاخیں اور پتے نیچے کی جانب ہوجاتے ہیں اور ان کی کم ترین پوزیشن سورج طلوع ہونے سے 2 گھنٹے پہلے دیکھی گئی جب کہ اس کے بعد صبح ہوتے ہی درخت اپنی اصل حالت پر لوٹ آئے، پودے اپنے پتے کو سیدھا کرکے انفرادی خلیات ( سیلز) تک متوازن انداز میں پانی پہنچاتے ہیں۔
ایک اور سائنسداں نے کہا کہ پتوں کی حرکات کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن شاخوں میں تبدیلی کو فوٹوگرافی سے نوٹ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ روشنی پڑتے ہی ان کے سونے کا نظام متاثر ہوجاتا ہے۔ اب یہ ٹیم بڑے باغات اور جنگلات میں سونے والے درختوں پر مزید تحقیق کررہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ درختوں کی نیند اور ان میں پانی کے استعمال کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے جس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).