اب ہو گی ٹائپنگ اور بھی آسان


\"mouse\"امریکی کمپنی ایسی ڈیجیٹل ایلفابٹ نیڈیئم سینس ڈیوائس تیار کررہیے جو دکھنے میں ایک ماو¿س کے برابر ہے لیکن اسے صرف ایک انگلی کے ذریعے نہ صرف ماو¿س کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ مکمل ٹائپنگ بھی کی جا سکتی ہے۔
تیار ہو جائیں مستقبل کے کی بورڈ اور ماو¿س کے لیے جو کہ صرف ایک ہی چھوٹی سی ڈیوائس پر مشتمل ہے اور یہ ڈیوائس جیسے نیڈیئم سینس (Nydeum Sense) کا نام دیا گیا ہے بغیر کسی تار کے بھی کام کرے گی۔
ہم تیزی سے مجازی حقیقت یعنی ورچوئل ریئلٹی کی دنیا کی جانب بڑھ رہے ہیں اس دنیا میں عام ماو¿س اور کی بورڈ کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ اس لیے ڈیجیٹل ایلفابٹ نامی کمپنی عوامی مدد سے ایک ایسی ڈیوائس تیار کر رہی ہے جو دیکھنے میں ماو¿س جتنی ہے لیکن اس میں کی بورڈ اور ماو¿س دونوں کی خصوصیات موجود ہیں۔
بیٹری سے چلنے والی یہ ڈیوائس اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، اسمارٹ واچ اور کمپیوٹرز کے ساتھ باآسانی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی سطح پر رکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس میں ٹائپنگ کا انداز بھی بدل دیا گیا ہے کیونکہ اس پر بٹنز موجود نہیں بلکہ ہر لفظ لکھنے کے لیے مختلف تراتیب رکھی گئی ہیں کہ اس پر کسی طرف انگلی پھیریں تو کون سا حرف ٹائپ ہو۔
مکمل طور پر وائرلیس ہونے کی وجہ سے اس کے ذریعے باآسانی اسکرین سے دور بیٹھ کر بھی ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ اس بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ عام ٹائپنگ کی طرح اس کی ٹائپنگ سیکھنے کے بعد باآسانی تیز رفتاری سے ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ عام صارفین سے لے کر کمپیوٹر گیمنگ کے شوقین افراد تک سبھی کے لیے یہ ڈیوائس یکساں مفید ثابت ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).