ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


dg fiaوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محمد عملیش کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد ان کے عہدے سے ہٹایا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ چوہدی نثار علی خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اجلاس کے دوران ا±ن رپورٹس پر برہم نظرآئے جو میڈیا کو لیک ہوئیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد عملیش نے مبینہ طور پر کہا، ‘ایسا لگتا ہے کہ میں نے آپ کا اعتماد کھو دیا ہے’، جس پر وزیرداخلہ نے جواب دیا، ‘میں آپ سے بعد میں بات کروں گا’۔تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد محمد عملیش کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
سرکاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے ایف آئی اے سے ایجنسی کی تنظیم نو کے لیے طویل، درمیانے اور مختصر مدت کی منصوبہ بندی پیش کرنے کو کہا جبکہ ان منصوبوں کے لیے مقرر وقت کی بھی وضاحت کرنے کو کہا گیا۔


Comments

FB Login Required - comments