کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں : رانا ثنااللہ


\"ranaوزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے، چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں سے مذاکرات کامیاب رہے تھے لیکن تحریک انصاف کے رہنما اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے جس کی وجہ سے پورا شہر متاثر ہوا۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے، تحریک انتشار نے کسانوں کو بھی بھڑکایا، کسانوں کے نمائندوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے انہیں خریدنے کی کوشش کی، ہم کسانوں کوورغلانے کامقدمہ عوام کی عدالت میں درج کرائیں گے، عوام خود 2018 کے انتخابات میں ان کےخلاف فیصلہ سنا دیں گے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  جنید جمشید کی آخری ٹویٹ: چترال روئے زمین پر جنت ہے