کپتان نے سفارتی حلقوں کو سراسیمہ کر دیا ہے


ہمارے عظیم کپتان ہمارے وزیراعظم صاحب صحافیوں سے ملاقات میں فرماتے ہیں کہ ہاں ہم نہیں تھے تیار۔ مسائل بہت ہیں صورتحال سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں تبھی منہ سوجا کر پھر رہا اور سائلنٹ پر لگا ہوا ہوں۔

جی ایچ کیو دورے میں کپتان سے باجوہ صاحب نے کہا کہ آپ ہمارے وزیراعظم ہیں تمام فیصلے آپ ہی کو کرنے ہوں گے ہم مانیں گے۔

قریشی صاحب نے فرمایا ہے کہ ہم امن کے لیے کلبھوشن کو بھارت بھیجنے کو تیار ہیں۔ (اپنا اک نمونہ بھی نیپال سے چکا گیا تھا اس کی خیر خبر بھی تو نہیں آئی ) خیر۔

بھارتی کیا کیا کہہ کر ہنس رہے ہیں یہ بتا کر شرمندہ کرنا نہیں چاہتا خود ہی ہوتا رہونگا کہ زیادہ ڈھیٹ ہوں اپنی گوبھیوں سے۔ امریکیوں نے کہا پومپیو کپتان ٹیلی فونک بات چیت پر پاکستانی بیان کہ یہ غلط رپورٹ ہوئی ہے پر دلچسپ جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ

یار کپتان تو اتنا حکیم اتنا سمجھدار اور رسپانسیو ہے کہ بلاول بھٹو کے پی ایم سلیکٹ کہنے پر بھی ڈیسک بجانے لگ گیا تھا خوشی میں تو اسے سمجھ نہیں آئی ہو گی۔ کر لو گل تے پھڑ لو کن۔ اخے ہمارا وزیر اعظم پرچی ویکھ کر نہیں پڑھتا۔

سفارتی حلقے کہہ رہے ہیں کہ جو مرضی کہتے رہو جو مرضی چھاپو جتنا مرضی گاؤ ہم بات انہی سے کریں گے آئندہ جو پاکستان کو چلا رہے ہیں ہمیشہ سے۔ لے کر پھرتے رہو اپنا کپتان۔

ان سے بات کیسے کریں گے تو اس کا کچھ اظہار آج ہی ہوا ہے۔ پینٹاگان نے تین سو ملین ڈالر کی فوجی امداد جو ہمیں ملنی تھی منسوخ کر دی ہے۔

آخری بات چینی صدر شی کو لما لیٹ کر بھی نہیں منایا جا سکا کہ وہ کپتان کو ایک فون کر لے۔ چینی وزیراعظم نے ہی کال کی۔ پاکستانیوں نے صدر شی کو منانے کے لیے آخری طعنہ بہت ہی زنانہ وار مارا تھا کہ نوازشریف کو تو بڑا بھاگ کر کال ملائی تھی۔ جواب تھا تو ملائی ہو گی اب ہمارا وزیراعظم ہی کرے گا بات۔

چینی وزیراعظم اپڑے فیاض الحسن چوہان سے بہتر ہی ہوتا فواد چوھدری سے بھی اسد عمر سے تو وہ دوسرے جنم میں بھی اچھا نہیں ہو سکتا۔ پنجابی کی یا پتہ نہیں ہندکو کی شاید سرائیکی کی اک مثال ہے کہ ٹوٹی بانہیں پھر گلے ہی پڑتی ہیں۔
کپتان کو گلے پڑنے میں دس مہینے لگیں گے۔

وسی بابا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وسی بابا

وسی بابا نام رکھ لیا ایک کردار گھڑ لیا وہ سب کہنے کے لیے جس کے اظہار کی ویسے جرات نہیں تھی۔

wisi has 406 posts and counting.See all posts by wisi