شادی نہیں کر رہا : سلمان خان


salman khanبولی وڈ میں اپنے کیرئر کے 27 سال مکمل کرنے والے دبنگ خان نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
خیال رہے کہ یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی 51ویں سالگرہ کے موقع پر رومانیہ سے تعلق رکھنے والی یولیہ وانتور سے شادی رچانے جارہے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شادی کی افواہوں پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ‘کوئی شادی نہیں ہونے جار ہی، کم سے کم ایسا کچھ اب تک میرے دماغ میں تو نہیں ہے’۔انھوں نے مزید کہا کہ ‘اگر میں اپنے مداحوں سے اپنی شادی کے حوالے سے کچھ کہنا چاہوں گا تو ایسا کہنے کیلئے میرے پاس میرے اپنے ذرائع موجود ہیں’۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کا ٹوئٹر اور فیس بک اکاو¿نٹ موجود ہے، ایسا جب بھی ہوگا تو اس کی خبر وہ خود دیں گے۔انھوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہر ایک کو عورتوں کے حوالے سے اس کی ذمہ داری سمجھنی چاہیے، میڈیا مستقل کہہ رہا ہے کہ سلمان کی شادی فلاں تاریخ ہوگی یا فلاں تاریخ کو ہوگی، لیکن اگر ایسا (شادی) نہیں ہوتا، اس سے صرف وہ لڑکی ہی متاثر ہوتی ہے’۔
سلمان خان کا یہ ماننا ہے کہ ایسی افواہوں سے ناصرف اس لڑکی پر دباو¿ آتا ہے بلکہ وہ خود کو بھی اس کا گناہ گار تصور کرتے ہیں۔
دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں میڈیا والے اس خاتون کو ا±مید دلاتے ہیں اور مجھ پر دباو¿ بڑھ جاتا ہے، یہ اچھا نہیں ہے، ‘میں خود کو گناہ گار تصور کرتا ہوں، جو شادی میں دلچسپی نہیں رکھتا’۔
تاہم اس کے جواب میں رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ یولیہ وانتور نے اپنے انسٹا گرام پر مداحوں کیلئے یہ پیغام چھوڑا کہ ‘دوستوں، میں کسی بھی قسم کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کرنے کی ضروری نہیں سمجھتی تھی، لیکن اب میں سمجھتی ہوں کہ مجھے یہ واضح کردینا چاہیے کہ میں نے شادی نہیں کی ہے اور میں شادی کا جوڑا پہننے کی جلدی میں بھی نہیں ہوں’۔
دبنگ خان کی مذکورہ وضاحت کے بعد ایسا لگاتا ہے کہ ان کے مداحوں کو ان کے سر پر سہرا دیکھنے کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔


Comments

FB Login Required - comments