پاناما لیکس کی تحقیقات کمیٹی کے لیے چیلنج ہو گا : خورشید شاہ


khorsheed shahپاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ، پہلی بیٹھک آج لگے گی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں حکومت اور اپوزیشن میں کرپشن پر مک مکا ہوا تو بہت برا ہوگا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات ، ٹی او آرز کی تیاری کے لئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم۔ سپیکر کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری۔ حکومت اور اپوزیشن کے چھ چھ ارکان پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کی سہ پہر چار بجے طلب۔ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی اسحاق ڈار ، خواجہ آصف ، سعد رفیق ، انوشہ رحمان ، اکرم درانی اور حاصل بزنجو کریں گے۔ اپوزیشن کے اعتزاز احسن ، شاہ محمود قریشی ، صاحبزادہ طارق اللہ ، بیرسٹر سیف ، طارق بشیر چیمہ اور الیاس بلور اس کا حصہ ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو کمیٹی کیلئے چیلنج قرار دیا۔ پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز اور آف شور کمپنیوں کے علاوہ قرضوں کی معافی اور کک بیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز دو ہفتوں میں تیار کرے گی۔


Comments

FB Login Required - comments