ہیبت اللہ اخونزادہ طالبان کے نئے امیر مقرر


\"mulan\"افغان طالبان نے ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا امیر مقرر کرنے کاا اعلان کردیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے اپنے امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، ملا ہیبت اللہ اخونزادہ افغان طالبان کے نئے امیرہوں گے جب کہ سراج الدین حقانی اور ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو ڈپٹی سپریم لیڈر مقررکیا گیا ہے۔
ملا ہیبت اللہ اخونزادہ اس سے قبل ملا اختر منصور کے نائب تھے اور طالبان میں ان کی شہرت جنگجو کے بجائے ایک عالم دین کی ہے۔
واضح رہے کہ 21 مئی کو بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد اعظم اور ولی محمد کے نام سے ہوئی تھی ، امریکی اور افغان حکام کا کہنا تھاکہ حملے میں ہلاک ہونے والا ایک شخص افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور تھے تاہم طالبان اور پاکستان نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں