آرمی چیف کی امریکی سفیر سے ملاقات: ڈرون حملے پر تشویش کا اظہار


army chiefآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں امریکی ڈرون حملے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں 22 مئی کو بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل راحیل شریف نے امریکی ڈرون حملے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے۔


Comments

FB Login Required - comments