حکومت اداروں کو تحفظ فراہم کرے: شیری رحمان


\"sheriپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ قابل مذمت ہے، نیشنل ایکشن پلان کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب دینا پڑے گا۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو فعال بنانے کےلئے ایوانوں اور ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں، لوگوں کی جانیں خطرے میں ہیں، لوگوں کی شہادتوں پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن خیبرپختونخوا حکومت اداروں کو تحفظ کیوں نہیں فراہم کر رہی اور اتنے حساس علاقے اور بڑی یونیورسٹی کو سکیورٹی کیوں نہیں فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے واقعہ کے حوالے سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو جواب دینا پڑے گا، نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآد کے حوالے سے آج تک بریفنگ نہیں دی گئی، نیشنل ایکشن پلان کےلئے سب کچھ دیا اور بنیادی حقوق تک سلب کرائے لیکن کیا صلہ مل رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments