اداکارہ آسن پیا گھر سدھار گئیں


\"assain\"بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آسن راہول شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔نئی دہلی کے ایک ریزورٹ میں منعقد کی جانے والی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جبکہ شادی ہندو رسومات کے تحت انجام پائی۔
آسن کی شادی کے موقع پر ان کے بہترین دوست اور بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی تقریب میں پہنچے اور اداکارہ کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے اس جوڑی کاگرینڈ ریسیپشن ممبئی میں23جنوری کو ہوگا، جس میں بالی ووڈ کے کئینامور ستارے شرکت کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments