آؤ ہاتھ تھامو، دنیا گھومیں، تصویریں کھینچیں


\"mubashir\"گزشتہ سال میں نے امریکا سے تصویروں کی کئی کتابیں منگوائیں۔ ان میں سے ایک کتاب بہت دلچسپ تھی۔ اس کی تمام تصاویر ایک ہی انداز سے کھینچی گئی تھیں۔ کوئی لڑکی ہے جو اپنے دوست کا ہاتھ کھینچ رہی ہے۔ تصویر میں نہ تو اس کا حسین چہرہ دکھائی دیتا ہے اور نہ اس پراسرار شخص کا، جس کا ہاتھ کھینچا جا رہا ہے۔

یہ پراسرار شخص داغستانی فوٹوگرافر مراد عثمان ہیں۔ ان کا ہاتھ تھامنے والی روسی لڑکی کا نام نتالی زخارووا ہے۔ دونوں شہر شہر ملک ملک گھومتے رہتے ہیں۔ مشہور مقامات پر جاتے ہیں اور ایک ہی طرح سے تصویریں کھینچتے ہیں۔

\"Book\"China\"

یہ سلسلہ 2011 میں اسپین میں شروع ہوا جب مراد عثمان جگہ جگہ تصویر لینے کے لیے رکتے اور نتالی بے صبری سے انھیں کھینچتیں۔ ایک بار مراد نے نتالی کی تصویر لینی چاہی لیکن انھوں نے شرما کر منہ دوسری طرف کرلیا اور مراد کو ہاتھ پکڑ کے کھینچا۔ مراد نے اسی عالم میں تصویر بنا ڈالی۔ یہ ایسی تصویر بن گئی کہ انھوں نے آئندہ ہر فوٹو اسی طرح لینے کے بارے میں سوچا۔

مراد عثمان نے اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنھیں بے حد مقبولیت ملی۔ تصویریں شیئر کرنے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خاص طور پر ان کے فالوورز بہت بڑھ گئے۔ اب جہاں جہاں مراد اور نتالی جاتے ہیں، ان کے اکتالیس لاکھ فالوورز ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

\"London\"\"Newکتاب میں جن ملکوں کی تصاویر ہیں ان میں انگلینڈ، فرانس، اسپین، اٹلی، جرمنی، آسٹریا، روس، امریکا، برازیل، اردن، آزربائیجان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ، انڈونیشیا اور سنگاپور شامل ہیں۔

اگر آپ کے پاس پیسہ ہے اور آپ دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو کوئی گائیڈ بک خریدنے کے بجائے مراد اور نتالی کی فالو می ٹو سیریز کو فالو کرنا شروع کر دیجیے۔ مراد اور عثمان کے مقامات کا انتخاب ہمیشہ عمدہ ہوتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لڑکی ہر ملک کی ثقافت کے مطابق لباس زیب تن کرتی ہے۔ ہر بار بالوں کو مختلف انداز سے باندھا جاتا ہے۔ اگرچہ چہرہ دکھائی نہیں دیتا لیکن پھر بھی اکثر میک اپ اور زیور کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مراد اور نتالی کی کتاب میں جن ملکوں کی تصویریں ہیں، اتفاق سے میں نے ان میں سے کئی ملک دیکھ رکھے ہیں۔ میں بھی ان ملکوں کے مشہور مقامات پر گیا تھا اور جہاں ممکن ہوسکا، وہاں فوٹو کھینچے۔ آج کل سب کے پاس اسمارٹ فون ہے اور سوشل میڈیا نے سب کو تصویریں شیئر کرنا سکھا دیا ہے۔ لیکن ایک شوقیہ فنکار اور \"Paris\"\"Moscow\"پیشہ ور عکاس میں فرق ہوتا ہے۔ کتاب دیکھ کر احساس ہوا کہ میں نے ان مقامات کو اس نظر سے نہیں دیکھا تھا۔ وہی مقامات کچھ مختلف اور شاید زیادہ حسین دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک تھیم کے ساتھ پوری سیریز ترتیب دینے کا آئیڈیا شان دار ہے جسے مراد اور نتالی نے بحسن و خوبی انجام دیا ہے۔ مراد اور نتالی کا کہنا ہے کہ ان کی سیریز کبھی ختم نہیں ہونے والی۔ دنیا میں دیکھنے کو اتنا کچھ ہے کہ ایک زندگی اس کے لیے بہت تھوڑی ہے۔

حال ہی میں مراد اور نتالی نے ہندوستان کا دورہ کیا ہے اور وہاں کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ کچھ تصویریں اس ماہ کے نیشنل جیوگراف ٹریولر میگزین میں بھی شائع ہوئی ہیں۔

\"Dubai\"آدھی دنیا ایک ساتھ گھومنے کے بعد مراد اور نتالی نے\"Brazil\" گزشتہ سال جون میں شادی کرلی تھی۔

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments