دو پاکستانی تنظیموں کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل


amricaامریکی محکمہ خارجہ نے 2 پاکستانی شدت پسند تنظیموں کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے طارق گیدڑ گروپ ( ٹی جی جی) اور جماعت الدعوة القرآن ( جے ڈی کیو) کو ”خصوصی عالمی دہشت گرد گروہ“ کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد نہ صرف ان تنظیموں کے امریکا میں اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے بلکہ تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی، اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے ان تنظیموں سے رابطوں پر بھی پابندی ہوگی۔
ٹی جی جی کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) سے ہے اور اس کا مرکز درہ آدم خیل ہے جب کہ یہ گروپ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔ ٹی ٹی جی کا سربراہ عمر منصور ہے جس کے ساتھیوں نے 20 جنوری 2016 میں چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں 20 طالب علم جاں بحق ہوئے۔


Comments

FB Login Required - comments