انجلینا لندن سکول آف اکنامکس میں پڑھائیں گی


englinaہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی فلمی دنیا اور سماجی کاموں کے بعد اب لندن سکول آف اکنامکس میں استاد کے فرائض سر انجام دیں گی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی خیرسگالی کی سفیر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں تاہم اب انجلینا تعلیمی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتی نظر آئیں گی۔
انجلینا جولی کو لندن اسکول آف اکنامکس کے خواتین سینٹر برائے پیس اینڈ سکیورٹی کے ایم ایس سی پروگرام میں ویزیٹنگ ٹیچر مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد وہ اگلے برس باقاعدہ طور پر طلبا وطالبات کو پڑھاتی نظر آئیں گی جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے وہ خود بھی طلبا سے سیکھیں گی اور اپنے تجربات سے انہیں مستفید کریں گے۔


Comments

FB Login Required - comments