اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک تیسرے رکن نے بھی استعفی دے دیا


وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو نکالے جانے کے بعد اب اس کے ایک تیسرے رکن نے بھی استعفی دے دیا ہے۔

عمران رسول یونیورسٹی کالج لندن میں اکنامکس کے پروفیسر ہیں اور وہ 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے گیارہ پرائیویٹ سیکٹر اراکین میں سے ایک تھے۔ ان سے پہلے عاصم اعجاز خواجہ بھی عاطف میاں کو اس کونسل سے نکالے جانے پر کل استعفی دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

عمران رسول نے چھے ستمبر کو ٹویٹر پر کہا تھا کہ

میں یہ خبر سن کر انتہائی مایوس ہوا ہوں۔ عاطف کو ریپلیس کرنا بہت مشکل ہو گا۔ پاکستان کو اس چیز کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے تمام ٹیلنٹ کو بلائے، جس کی بنیاد علم اور اہلیت ہو، اور غیر متعلقہ امور نہیں۔ میں منتظر ہوں کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کا آئیڈیا وعدے پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔

آج انہوں نے پے در پے پانچ ٹویٹس کی ہیں جس میں انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ

آج صبح بہت بوجھل دل کے ساتھ میں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دے دیا ہے۔ جن حالات میں عاطف کو جانے کا کہا گیا تھا میں ان کی سختی سے مخالفت کرتا ہوں۔ مذہبی وابستگی کی بنیاد پر فیصلے کرنا میرے اصولوں کے خلاف ہے، اور ان اقدار کے جو میں اپنے بچوں کو سکھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کا قیام اور اس کے اراکین نے ایک بہتر معاشی پالیسی کے لئے بہترین امکانات پیدا کیے تھے۔ گزشتہ 10 دنوں کے واقعات نے پاکستان کے بہترین اور بدترین سیاسی حالات دکھائے ہیں۔

سچ تو یہ ہے کہ اگر اقتصادی مشاورتی کونسل کا کوئی ایک رکن ایسا تھا جس کی پاکستان کو واقعی ضرورت تھی، تو وہ عاطف میاں تھا۔ ملک کو درپیش معاشی بحران کو حل کرنا سوشل پروٹیکشن، غربت کے خاتمے کی پالیسی سازی اور دوسری معاشی ریفارمز کے لئے ایک مستحکم بنیاد فراہم کرے گا۔

پاکستان ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے۔ میں نے یہ سب ان طلبا، اساتذہ، اداروں، این جی اوز اور سرکاری ملازمین میں دیکھا ہے جن کے ساتھ مجھے کام کرنے کا اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو اس ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہوں اور جو ہماری بہتر صفتوں کو اپیل کر سکیں تاکہ اجتماعی فائدہ ہو، نہ کہ ایسے جو تقسیم کریں۔

میں حکومت اور اقتصادی مشاورتی کونسل کو ان کے مستقبل کے کاموں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور اسے غیر وابستہ اور حقائق کی بنیاد پر ایسے مشورے دینے کے لئے تیار ہوں ملک کی معاشی پالیسی کو بہتر بنا سکے۔

اسی بارے میں

عاطف میاں کا معاشی منصوبہ سامنے آ گیا

اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک تیسرے رکن نے بھی استعفی دے دیا

عاطف میاں کے بعد پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ  نے بھی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا

عاطف میاں نے استعفی دینے کی وجوہات بتا دیں

عاطف میاں کو معاشی کونسل سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کی اندرونی کہانی

جماعت احمدیہ نے عاطف میاں کے معاملے پر اپنا آفیشل موقف دے دیا

عمران خان نے عاطف میاں کا نام واپس لے لیا

عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کا نام اسد عمر نے شامل کیا: فرحان ورک

عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں: فواد چوہدری


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments