عدالت نے خالد لانگو کا 14 روزہ ریمانڈ دے دیا


langoمیگا کرپشن کیس میں نیب بلوچستان نے سابق مشیر خزانہ میرخالد لانگو کو احتساب عدالت میں پیش کر کے14 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ، کیس کی سماعت 7 جون کو ہو گی۔ مشتاق رئیسانی کیس میں گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے کے بعد گرفتار ہونے والے خالد لانگو کو نیب نے ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت کے جج مجید ناصر نے کیس کی سماعت کی اور عدالت نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو سے استفسار کیا کہ نیب میں انہیں کسی قسم کی تکلیف تو نہیں ، اگر کسی رشتہ دار سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو قانون کے مطابق انہیں یہ حق حاصل ہے جس پر خالد لانگو نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کوئی تکلیف نہیں مگرتکلیف میں مبتلا لوگوں کی آوازیں آتی ہیں۔ خالد لانگو کا کہنا تھا کہ قانون کا پتہ نہیں مگر عوامی نمائندہ ہو نے کے باوجود انہیں ہتھکڑی لگائی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار ہونے والے مشیر خزانہ خالد لانگو کو احتساب عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر نیب بلوچستان کے حوالے کر دیا جس کے بعد کیس کی سماعت 7 جون تک ملتوی ہو گئی۔


Comments

FB Login Required - comments