بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست


\"india\"آسٹریلیا نے چوتھے ایک روزہ میچ میں ہندوستان سے یقینی فتح چھینتے ہوئے 25 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو سیریز میں کلین سوئپ کے قریب لا کھڑا کردیا.
کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 187 رنز کا بہترین آغاز فراہم کرکے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کردیا۔
ڈیوڈ وارنر آو¿ٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 93 رنز بنانے کے بعد ایشانت شرما کی وکٹ بنے۔دوسرے اینڈ پر موجود ایرون فنچ نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی ساتویں سنچری مکمل کی، وہ 107 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
اس کے بعد مچل مارش کے 33،سٹیون اسمتھ کے 29 گیندوں پر 51 اور میکس ویل کے جارحانہ 41 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 348 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ہندوستان کی جانب سے ایشانت شرما چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باو¿لر رہے جبکہ امیش یادو نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
جواب میں ہندوستانی اوپنرز نے بھی اپنی ٹیم کو 65 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا، آسٹریلیا کو روہت شرما کی وکٹ کی شکل میں پہلی کامیابی ملی جو 41 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔تاہم اس کے بعد شیکھر دھاون اور ویرات کوہلی آسٹریلین باو¿لنگ کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہو گئے اور 212 رنز کی شراکت قائم کر کے آسٹریلیا کو تقریباً میچ سے باہر کر دیا۔
جب میچ کے 38ویں اوور میں دھاون 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے تو ہندوستان کو میچ جیتنے کیلئے 75 گیندوں پر 72 رنز درکار تھے اور کوہلی کی وکٹ پر موجودگی کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم باآسانی یہ مجموعہ حاصل کر لے گی لیکن اس کے بعد میچ کا نقشہ ہی بدل گیا۔
کپتان مہندرا سنگھ دھونی خود چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے لیکن ان کا وکٹ پر قیام محض تین گیندوں تک محدود رہا اور وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔تاہم آسٹریلین ٹیم کی میچ میں واپسی اس وقت ہوئی جب لگاتار دوسرے میچ میں سنچری بنانے والے کوہلی 106 رنز بنانے کے بعد کین رچرڈسن کی وکٹ بن گئے۔
گرکیرت سنگھ ایک چوکا لگانے کے بعد دوسری باو¿نڈری کی کوشش میں کیچ آو¿ٹ ہوئے جبکہ رچرڈسن نے اپنے بہترین اسپیل میں اجنکیا راہانے، رشی دھاون اور بھونیشور کمار کو پویلین بھیج کر اپنی ٹیم کی ناقابل یقین فتح کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔
جب مچل مارش نے اننگز کے آخری اوور میں ایشانت شرما کو آو¿ٹ کیا تو میچ میں ہندوستان کی شکست پر مہر ثبت ہو گئی، رویندرا جدیجا 24 رنز بنا کر وکٹ پر کھڑے رہے۔
کین رچرڈسن کو میچ میں پانچ وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور ہندوستانی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ شکست کے خطرے سے دوچار ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments