ٹی او آرز کا پہلا مرحلہ طے پا گیا ہے : اسحاق ڈار


torوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ٹی او آرزکمیٹی میں اپوزیشن اپنے 15 نکات میں سے 2 سے دستبردار ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ارکان مکمل اتفاق سے آگے بڑھ رہے ہیں، اجلاس میں مشترکہ ٹی او آرز کی تیاری کا پہلا مرحلہ طے پاگیا ہے۔ اپوزیشن نے اپنے ٹی او آر کے 15نکات میں سے 2واپس لے لیے ہیں، ارکان نے ایک نئے ضابطہ کارپر اتفاق کرلیا ہے، اپوزیشن کی جانب سے6 جبکہ حکومت کی جانب سے 3 پیراگراف تھے، کمیٹی کے ارکان میں اتفاق ہوا ہے کہ آئندہ اجلاس میں ٹی او آر کے خدوخال کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی او آرز یا ضابطہ کار کو مسترد نہیں کیا بلکہ اپنی رائے دی ہے۔ اورہم اس رائے کا احترام کرتے ہیں۔ پہلے دن سے ہمارا مو¿قف ہے کہ ضابطہ کار پر مذاکرات ہونے چاہیئں کیونکہ حکومت ہو یا اپوزیشن کوئی فریق بھی مذاکرات کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ہمیں ابہام کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے۔ ہمیں کسی ایک شخص تک محدود نہیں رہنا چایئے، انصاف اور قانون کی تقلید سب کو کرنی چاہئے، جس نے بھی قانون توڑا ہے اس کی پکڑ ہونی چاہئے اورجب بھی آف شور کمپنی کی بات ہوگی تو سب کا ذکر آئے گا۔


Comments

FB Login Required - comments