شاہد خان کا ایک ارب ڈالر دینے کا مجھ سے منسوب بیان غلط ہے: فیصل جاوید خان


سوشل میڈیا پر ایک خبر گرم ہے کہ امریکی ارب پتی شاہد خان نے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ایک ارب ڈالر چندہ دینے کی حامی بھری ہے۔ شاہد خان کے کل اثاثوں کی مالیت لگ بھگ سات ارب ڈالر ہے اور دنیا کے 217 ویں امیر ترین شخص ہیں۔ امیر ترین امریکی افراد میں ان کا نمبر 72 واں ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ فیصل جاوید خان نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی ایک ارب ڈالر دینا چاہتا ہے۔ فیصل جاوید خان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ سچ نہیں ہے۔ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ شکریہ“۔

یاد رہے کہ ٹویٹر اور فیسک بک پر مشہور افراد کے مختلف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اور فوٹو شاپ کے ذریعے من گھڑت دعوے شائع کیے جاتے ہیں جنہیں سادہ لوح افراد تحقیق کیے بغیر ہی سچ مان لیتے ہیں۔

شہرام ترکئی نے قائداعظم کے چندہ مانگنے والی غلط ٹویٹ پر معذرت کرلی


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments