عورت کے مختلف عہدے


ایک لڑکی سب س پہلے اس نام سے پکاری جاتی ہے کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے بس پکارے جانے والے نام بیٹی کو کوئے خوشی سے پکارتا ہے تو کوئی۔ ۔ ۔ کہتے ہیں بیٹی رحمت ہوتی ہے مگر کیوں ہر مصیبت میں لڑکی کو قصور وار ٹہرایا جاتا ہے۔ خیر بیٹی پہلے ماں باپ کے گھر میں خوشی سے زندگی گزارتی ہے۔ اس بات سے انجان کے یہ اس کا گھر نہیں ہے بہت جلد اس گھر کو چھوڑ کر جانا ہے۔

جیسے جیسے وہ زندگی کی سیڑھیاں چڑھتی ہے مشکلات اس کے ارد گرد گہرا بنا لیتی ہیں اور پھر جب وہ اپنی خواہشات کا باغ سجاتی ہے تو اس کے دوسرے گھر بھیجنے کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں تو وہ خواہشات اس کی وہین اسی باغ میں دفن ہو جاتی ہیں۔ اور پھر شہنائیوں کے ساتھ اس کا عہدہ یعنی بیٹی سے بیوی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور باپ کا نام ہٹا کر شوہر کا نام لگا دیا جاتا اس دن بیٹی بیوی کے ساتھ ایک لڑکی بھی بن جاتی ہے۔ ننھی پریاں اپنے خوابوں کے جہان سے نکل کر دوسروں کے خوابوں کو پورا کرنے نکل جاتی ہیں۔

بیٹی بنی بیوی اب شوہر کے گھر کو اصل گھر بناتی ہیں ہر روز اپنی خواہشات خوابوں کو سوچتی مگر سسرال میں ان کی خوشیوں کی پروا کرتی بیٹیاں بیوی کے عہدے کو نبھاتی ہیں۔ اگر شوہر کامیاب ہو جائے تو اس کا سہرا کبھی لڑکی کے سر پر نہیں سجایا جاتا لیکن اگر غلطی سے نا کامیاب ہو تو اس وقت بھی بیوی کا نام تلخ لفظ ’منحوس‘ میں بدل دیا جاتا ہے۔ اور پھر اسی بیٹی کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو اس کا نام بیوی سے ممتا کے ساتھ ماں کے عہدے میں بدل جاتا ہے اور پھر ویسے تو بچہ ماں باپ کا ہوتا ہے مگر بچے کی ذمہ داری صرف ماں کے کندھوں پر ہوتی ہے۔

پھر سوال آتا ہے فرمانبردار اور نا فرمان اولاد کا تو اگر بچہ فرمانبردار ہو تو باپ پر گیا ہے اور اگر نافرمان ہو تو ماں نے کچھ سکھایا ہی نہیں۔ بیٹی بنی بیوی، بیوی بنی ماں کی آزمائشیں اس کے بدلتے عہدوں کے ساتھ ہے۔ کسی کام میں اگر آپ کے عہدے بدلیں تو اس میں آپ کا معاوضہ بڑھایا جاتا ہے اور اسے پروموشن بھی کہا جاتا ہے مگر ایک عورت کے بدلتے عہدے اس کی آزمائیش کی سیڑھیاں ہوتی ہیں جو اسے چاہتے یا ناچاہتے ہوئے چہرے پر ہنسی سے پار کرنی پڑتی ہیں۔ عورت اپنی زندگی میں کئی سانچوں میں ڈھلتی ہے بنا کسی معوضے اور مطلب کے، ایک عزت سے زندگی گزارنے کی خواہش کرتی ہے مگر خواہشات کا باغ سجانا اور اسے عملی جامہ پہنانے میں بہت فرق ہے۔

رمل دلدار
Latest posts by رمل دلدار (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).