نواز شریف کو پیرول پر رہا کر دیا گیا، حسن اور حسین نواز نہیں آ رہے


اطلاعات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بارہ گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔ حسن اور حسین نواز تدفین کے لئے نہیں آئیں گے۔

وہ لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور ان کی منزل ائیرپورٹ ہے۔ پیرول میں مدت میں پانچ روز تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ نواز شریف کی رہائی کے لئے شہباز شریف نے درخواست دی تھی۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نے اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں لندن میں ہی موجود رہیں گے اور جمعرات کے روز ریجنٹ اسلامک سینٹر میں بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت جمعرات کی شام پی آئی اے کی پرواز سے لائی جائیگی، کلثوم نواز کی بعد نماز جمعہ کے بعد جاتی امرا میں تدفین کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).