وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے : اعتزاز احسن


aitzaz ahsanسینیٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم کے اہل خانہ سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہے، مریم نوازاورحسین نوازسے تحقیقات میں وزیراعظم کا نام شامل ہوجاتا ہے اس لئے اپوزیشن پاناما لیکس پروزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی۔
اعتزازاحسن نے ٹرمز آف ریفرنس سے متعلق کہا کہ ہم نے حکومت کو پیشکش کی کہ اگرنواز شریف کا نام نکالنا ہے تو اس کے لیے تیارہیں لیکن اگر ہمارے ٹی او آرز تسلیم نہ کیے گئے تو پھرہماری پیشکش بھی موجود نہیں ہوگی۔


Comments

FB Login Required - comments