کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : ایرانی سفیر


irani safeerپاکستان میں ایران کے سفیرمہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ گوادر اور چاہ بہار کی بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں بلکہ دوست ہیں۔
اسلام آباد میں پاک ایران تعلقات پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب کے دوران مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے۔ ایران اپنی سرزمین کسی کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا لیکن کچھ لوگ پاکستان اورایران کے تعلقات خراب کروانا چاہتے ہیں۔ گوادراورچاہ بہار کی بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں بلکہ دوست ہیں۔
طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ایران آمد سے متعلق مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی تمیز نہیں رکھتا،ملا منصور جیسے شخص کی کبھی حمایت نہیں کر سکتے، ہم 16 برسوں سے طالبان کی مخالفت کررہے ہیں اس کے بارے میں خبریں آئی کہ وہ ایران سے پاکستان آیا۔
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ایرانی سفیرنے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، اس سے پاکستان کو سستی گیس ملے گی، ایران منصوبے پراپنے حصے کا کام ختم کرچکا ہے اور اس کے لیے اس نے 2ارب ڈالرخرچ کئے۔ اب ہم پاکستان کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کے منتظرہیں۔
مہدی ہنردوست نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان تناو¿ دونوں ممالک کے عوام اور خطے کے مفاد میں نہیں، ہم تناو¿ کے خاتمے کی ہرکاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments