بیگم نسیم ولی کی چارسدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت


nasim waliعوامی نیشنل پارٹی کی بزرگ خاتون رہنما بیگم نسیم ولی ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی کے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
بیگم نسیم ولی بیماری کے باوجود زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچیں، ا س موقع پر انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے زخمیوں سے ہمدردی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔


Comments

FB Login Required - comments