سری لنکا: مندروں میں جانوروں کی قربانی پر پابندی


سری لنکا

کچھ ہندو مندروں میں بھگوان کو خوش کرنے کے لیے بکریوں، بھینسوں اور مرغیوں کی قربانی دیتے ہیں

سری لنکا کی حکومت نے ملک کے ہندو مندروں میں جانوروں اور پرندوں کی رسمی قربانی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ ایک حکومتی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس پابندی کی تجویز ہندو مذہبی امور کی وزارت نے دی تھی اور ہندوؤں کے متعدد اعتدال پسند گروہوں نے اس کی حمایت کی ہے۔ کچھ ہندو مندروں میں بھگوان کو خوش کرنے کے لیے بکریوں، بھینسوں اور مرغیوں کی قربانی دیتے ہیں۔

سری لنکا میں بدھ مت کے پیرو کاروں کی اکثریت نے اس طرز عمل کے خلاف کئی برسوں کے احتجاج کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے جہاں ناقدین اسے غیر انسانی کہتے ہیں۔ سری لنکا میں ہندو اور مسلمان اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر جانور قربان کرتے ہیں جس پرجانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں اور چند بدھ مت گروہ ناراض ہیں۔ اس طرز عمل کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد ہندو جانور قربان نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تاہم اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کی مذہبی آزادیوں پر پابندی عائد کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسی قربانیاں ان کے عقیدے کا ایک قدیم حصہ ہیں جنھیں ہر صورت جاری رہنا چاہیے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کی جانب سے دی جانے والی جانوروں کی قربانی دینے کا احاطہ نہیں کرے گا جو سری لنکا میں تیسرا سب سے بڑا مذہبی گروپ ہے۔ سری لنکا میں حالیہ برسوں کے دوران مذہبی تشدد میں دیکھنے میں آیا ہے۔ مارچ میں مسلمان مخالف تشدد میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کے تقریباً 450 گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp