73 ہزار سال قدیم نقاشی جو ’ہیش ٹیگ‘ جیسی دکھتی ہے


قدیم نقاشی

سائنسدانوں نے نقاشی کا یہ چھوٹا سا ٹکڑا جنوبی ساحل پر بلومبوز غار سے دریافت کیا ہے

جنوبی افریقہ میں سائنسدانوں نے ایک ایسا چھوٹا سا پتھر دریافت کیا ہے جس پر ان کے مطابق انسانی تاریخ کی سب سے قدیم نقاشی (ڈرائنگ) موجود ہے۔

یہ نقاشی تقریباً 73 ہزار سال پرانی بتائی جاتی ہے جو کہ متوازی لکیروں پر مبنی ہے اور پتھر پر سرخ مٹی سے بنائی گئی ہے۔

سائنسدانوں نے نقاشی کا یہ چھوٹا سا ٹکڑا جنوبی ساحل پر بلومبوز غار سے دریافت کیا ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ نقاشی کچھ ’ہیش ٹیگ‘ یعنی # جیسی دکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں!

عالم اسلام میں فن نقاشی

چین میں جانور کے قدیم ترین قدموں کے نشان دریافت

سعودی عرب میں ہزاروں سال قدیم ’دروازوں‘ کی دریافت

دنیا بھر میں جہاں سائنسدان قدیم نقاشی دریافت کر رہے ہیں وہیں بدھ کو جریدے نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پتھر پر موجود یہ لکیریں پہلی خیالی نقاشی ہے۔

تحقیق کے مطابق قدیم فنکاروں نے پتھر پر نقاشی کے لیے ’سرخ مٹی اور موم‘ کا استعمال کیا۔

انسان کم از کم دو لاکھ 85 ہزار سال سے سرخ مٹی کا استعمال کر رہے ہیں۔

نقاشی

جدید انسان کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ سب سے پہلے تین لاکھ 15 ہزار سال پہلے جہاں ظاہر ہوا اسے اب کا افریقہ کہا جاتا ہے

ماہر آثار قدیمہ کرسٹوفر ہینشل ووڈ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ’یہ نقاشی ممکنہ طور پر اپنی تکمیل کے اعتبار سے بہت پیچیدہ ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’پتھر کے کناروں پر ان لکیروں کے اچانک سے ختم ہو جانے کا مطلب ہے کہ یہ کسی بڑے حصے پر پھیلی ہوئی تھیں۔‘

جدید انسان کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ سب سے پہلے تین لاکھ 15 ہزار سال پہلے جہاں ظاہر ہوا اسے اب کا افریقہ کہا جاتا ہے۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32544 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp