سعودی عرب ،41 خواتین کو مساجد میں باقاعدہ اہم عہدے مل گئے


سعودی عرب ،41 خواتین کو مساجد میں اہم عہدے مل گئے

 

سعودی عرب میں محکمہ مساجد کے صدر کے مطابق 41خواتین کو دو بڑی مساجد میں اہم عہدے مل گئے ۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ مساجد کے صدرڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ 41خواتین کو سعودی عرب کی دو بڑی مساجد میں اہم قیادتی عہدے دیئے گئے ۔ حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام سعودی حکومت کو 2030تک ایک جدید ریاست بنانے کی اہم کڑی ہے ۔حکام نے کہا کہ مسلمان خواتین معاشرے کا ایک اہم ستون ہیں اور اس مقصد کی تکمیل خواتین کی شمولیت کے بغیرناممکن ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).